Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورے کا مقصد پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا ہے

Now Reading:

دورے کا مقصد پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد امن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور حکام نے انتونیو گوتریس کا استقبال کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور 6 بجے مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقات بھی شیڈول ہے، پاکستانی قیادت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیرکے تمام پہلوؤں سے آگاہ کرے گی۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری جنرل اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کریں گے، کانفرنس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے، افغان مہاجرین کانفرنس میں افغان، ایران کے وفود اور یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلپو گرانڈی شریک ہوں گے۔

Advertisement

صدر مملکت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں عشایہ دینگے،18 فروری کو سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور جائیں گے جہاں وہ لمز یونیورسٹی میں طلباء سے ملیں گے۔

معزز مہمان تاریخی بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کی سیر کریں گے۔ لاہور میں اسکول کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائیں گے اور  لاہور میں انٹر فیتھ لیڈرز سے ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر