پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیشنل کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پرائیر چیف نے لاہور میں منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ 2020 جیتنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی اور انکو نقد انعامات سے نوازا۔
کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاکستان کے دیہی علاقوں کے سب سے مشہور کھیل کبڈی کا ورلڈ کپ جیتنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ کبڈی کے فائنل میچ میں بھارت کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس امر کا بھی زکر کیا کہ پاک فضائیہ کے لئے یہ بات قابلِ فخر ہے کہ پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان چیف وارنٹ آفیسر محمد عرفان سمیت سات کھلاڑیوں کا تعلق پاک فضائیہ کی کبڈی ٹیم سے ہے جو کہ نیشنل چیمپین بھی ہیں۔
پاکستان بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چمپئن بن گیا
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا تھا ۔
سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے جاری کبڈی ورلڈ کپ2020ء کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا کبڈی لمحہ بہ لمحہ سنسنی خیز رہا، تاہم فتح کا تاج پاکستان کے سر پر سج گیا ، میچ کے پہلے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین داؤ پیج لگاتے ہوئے قومی ٹیم کے پہلوانوں کو قابو کیا جبکہ دوسرے ہاف میں قومی پہلوانوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی پہلوانوں کو ایک نہ چلنے دی۔
میچ کے اختتامی لمحات میں بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ پر تنازع کھڑا کردیا تاہم اعصاب شکن مقابلے میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دی اور اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بھی بن گیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News