قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمان ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور عوامی مفادات کے تحفظ کےلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی سٹرٹیجک پلان 23-2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ پارلیمان شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی کیونکہ یہ ایک بالادست ادارہ ہے جہاں عوام کے معاملات پر بات کی جاتی ہے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ انہیں عوام کی طرف سے عوام کےلئے منتخب کیا جاتا ہے۔
اپنے بیان میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کو فعال بنانے کےلئے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے۔
کھیلوں کے فروغ سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، اسد قیصر
اس موقع پر تذویراتی منصوبہ بندی کی جائزہ کمیٹی کی کنونیئر عندلیب عباس نے کہاکہ تذویراتی لائحہ عمل بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے وضع کردہ اصولوں پر تشکیل دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تذویراتی منصوبے کا مقصد معیاری قانون سازی، موثر جائزے، بجٹ تصرفات اور بھرپور نمائندگی کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے۔
عندلیب عباس نے کہا کہ اس منصوبے کا نصب العین فلاح و بہبود ،سماجی انصاف اور مساوات کےلئے عوام کی امنگوں کی پاسداری کرتے ہوئے ایوان کی ساکھ بڑھانا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پوری پاکستانی عوام اور حکومت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتظامیہ اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا تھا کہ بین الاقومی کرکٹ کی بحالی اور پاکستان سپر لیک کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونے کے بعد باقی بین اقوامی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گئیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
