Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی مظالم کاخاتمہ اور کامیابی کشمیرعوام کی ہوگی، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

بھارتی مظالم کاخاتمہ اور کامیابی کشمیرعوام کی ہوگی، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب وقت قریب آرہا ہے کہ بھارتی مظالم کاخاتمہ ہوگا اور کامیابی کشمیرعوام کی ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم کل 5 فروری کو  سڑکوں پر نکل کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغٖام دے گی۔

اپنے بیان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ جے یو آئی کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

  مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی کارکن جلسے ،جلوس ،ریلیوں اور دیگر پروگراموں کے ذریعے بھارتی مظالم کے خلاف نفرت کا اظہار کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حقیقت میں جبر کے پہاڑوں میں انڈیا نے دبا یا ہوا ہے ، کشمیر کے مسئلے پر دنیا انسانیت کے بنیا دی حقوق کا نعرہ بھول گئی ہے، بھارت نے کرفیو کے مسلسل نفاذ سے کشمیری عوام کو گھروں میں محصور کیا ہوا ہے۔

Advertisement

5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی تیاریاں جاری

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ  کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالم دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہی نہیں بلکہ  قابل نفرت بھی ہے، ہم عالمی دنیا کو پیغام دیں کہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی درندگی کسی صورت قبول نہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر 165 سگریٹ برانڈز فروخت ہونے کا انکشاف
9 مئی کے واقعات سے پوری دنیا میں ملک کا امیج تباہ ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی
انسانی ہمدردی کے تحت آٹھ ایرانی ماہی گیر ایرانی سفارتی حکام کے سپرد
نو مئی کی سازش کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تفریق پھیلانا تھا، گورنر سندھ
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات
بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر