Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اقدامات کررہاہے، یو این سیکرٹری جنرل

Now Reading:

پولیو کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اقدامات کررہاہے، یو این سیکرٹری جنرل
یو این سیکرٹری جنرل

یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کیلئے اقوام متحدہ جامع اقدامات کررہاہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جنرل انتونیو گوتریس نے لاہور کے مقامی ا سکول میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پولیو کی مہلک بیماری سے مشترکہ مسلسل کوششوں کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کرتار پور کا دورہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جنرل انتونیو گوتریس نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو پولیو کے مہلک وائرس کے خاتمے کے اقدامات پر سراہا اور  کہا کہ اس بات کو تسلیم کیا کہ اب پاکستان پہلے سے محفوظ ملک بن گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ متواتر کیسز سامنے آنے کے بعد ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاد کردیا گیا تھا، جس میں لاکھوں بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کےقطرے پلائے جائیں گے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک گیر انسداد پولیو مہم کے دوران 39 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں 2 لاکھ 65 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ سے 5، خیبرپختونخوا سے 6 اور بلوچستان سے ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس رکارڈ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 144 تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر