Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت کا جنازہ نکل چکا ہے ، سراج الحق

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت کا جنازہ نکل چکا ہے ، سراج الحق
سیلف آئسولیشن

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا جنازہ نکل چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دو افراد پر مشتمل گھرانے کا دو لاکھ میں گزارا نہیں ہو رہا،خود وزیراعظم پریشان ہیں

سراج الحق نے  کہا کہ تبدیلی کے نام پر مہنگائی اور نیا پاکستان قبول نہیں، ہمیں پرانا پاکستان واپس کیا جائے ۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ  موجودہ حکمرانوں نے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ، وزیراعظم خود کہا کرتے تھے مہنگائی ہو تو سمجھو حکمران چور ہے تو اب عوام حکمرانوں کو چور سمجھنے میں حق بجانب ہیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  قوم مطالبہ کرتی ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کو منسوخ کیا جائے  لیکن وزیراعظم اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی  نے کہا  کہ  دنیا مریخ اور چاند پر پہنچ گئی،ہمارے حکمران مرغی ، کٹے کی گردن پر سوار ہوکر ترقی کا سفر کرنا چاہتے ہیں، ایسا احتساب جس میں تمہارا چور مردہ باد اور ہمارا چور زندہ باد ، کوئی قبول نہیں کرے گا ۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی بے روزگاری کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

حکمرانوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک گیر سطح پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں اور جلسے ہوں گے جبکہ 26 فروری کو مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف تیمر گرہ میں عوامی مارچ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہ حکمرانوں کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیا ہے ۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے، حکومت کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے سب کو مشکلات  کا سامنا ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے
گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈا پور
پاک بھارت تعلقات کیسے بہتر کیے جاسکتے ہیں؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
کاروبار میں آسانی کیلئے تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
دھاندلی کی پیداوار اسمبلیاں کسی بھی طور قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر