Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل

Now Reading:

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل پیش کیا ہے جس میں عمران خان صاحب کے خطاب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

‎انہوں نے کہا ہے کہ عمران صاحب ہمیشہ کی طرح قوم سے خطاب میں جھوٹ، جھوٹ اورصرف جھوٹ بولا، مایوسی اور صرف مایوسی ہوئی ہے، ‎عمران کے خطاب سے واضح ہوگیا کہ انہیں پاکستان کے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے اور   عمران صاحب نے عوام کو واضع پیغام دے دیا کہ ”ساڈے تے نہ رہنا“ اور گھبرانا نہیں ہے۔

‎انہوں نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا خطاب ثبوت ہے کہ انہیں اب تک کورونا کی شدت، وسعت اور سنجیدگی کا اندازہ ہی نہیں ہے۔

‎ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا قوم کو پیغام ”گھبرانا نہیں ہے“ کیونکہ حکومت کی کوئی تیاری نہیں کی اور سید مراد علی شاہ نے دن رات محنت کر کے سب سے پہلے کرونا کا مقابلہ کیا اور حفاظتی اقدامات کئے، آپ نے ان کا نام تک نہ لیا۔

‎انہوں نے کہا کہ عمران صاحب قوم کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں نہیں بتایا؟ آپ نے عوام کو نہیں بتایا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے ابھی تک کتنا فنڈ مختص کیا ہے اور حکومت کی کیا تیاری ہے ؟

Advertisement

شہر بند کیے تو لوگ کرونا نہیں بھوک سے مرجائیں گے، وزیراعظم

‎انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب آپ کے خطاب نے ثابت کر دیا کہ کورونا سے مقابلے کے لئے آپ کے پاس واقعی کوئی اہلیت اور صلاحیت نہیں ہے، قوم کو بتاتے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے جو ذخیرہ اندوزی کی ا ±ن کے خلاف کیا ایکشن لیا آپ نے؟ کیوں آپ مسلسل جھوٹ بولتے ہیں، 18 ماہ سے عوام کو صرف ”گھبرانا نہیں“، ”گھبرانا نہیں“ کا درس دے کر عوام سے کاروبار ، روٹی ، روزگار ، آٹا اور چینی چھین لی اور عوام کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان کو حکومت کی نااہلی، نالائقی اور بے حسی دیکھ کر شہباز شریف یاد آ رہے ہیں کیونکہ شہبازشریف قوم کو گھبرانا نہیں ہے کا لیکچر دینے کے بجائے ان کی حفاظت کے لئے عملی اقدامات کے لئے میدان میں ہوتے تھے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ کسی اسپتال میں ٹیسٹنگ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں، مریض بھی دہائیاں دے رہے ہیں، عمران صاحب آپ نے اٹھارہ ماہ میں معیشت کا جنازہ نکال، عوام کو غریب کرکے انہیں بیماری سے لڑنے سے بھی لاچار کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر