
پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا ہے کہ ’ہم استحکام اور خوشحالی کے ساتھ ایک متحد اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں‘۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین خصوصی دوستی تاریخ کا انتخاب ہے کیونکہ دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے گہرے مراسم ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر میرا یہ دورہ اس کٹھن وقت میں چین سے اظہارِ یکجہتی، کورونا وائرس کے خلاف بہترین روک تھام اور وہان میں پاکستانی طلباء کے لئے کئے گئے بہترین اقدامات کو سراہنے کے لیے تھا۔ پاکستان میں #iFightCorona کی جنگ کے حوالے سے تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا. https://t.co/n5374FD3Po
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 18, 2020
ذرائع کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ بین الاقوامی منظر نامہ کس کروٹ بدلے لیکن چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
چینی صدر نے اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ چینی عوام کورونا وائرس کے خلاف حتمی فتح کے لیے کوشاں ہیں۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست اور آہنی برادرز ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News