Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان بارڈر مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کافیصلہ

Now Reading:

پاک افغان بارڈر مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کافیصلہ

کرونا وائرس کےخطرات اور پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظرگزشتہ نو روز سے بند پاک افغان بارڈر مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کی ہدایت پرباب دوستی کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کے حکم میں توسیع کی گئی ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

چیمبرآف کامرس کے حکام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ باب دوستی کی بندش کی وجہ سے پاکستان سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کو برآمد بھی معطل ہوچکی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ وسط ایشیائی ممالک کو سبزیوں اور تازہ پھلوں کی ایکسپورٹ معطلی سے تاجروں کو شدید مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ باب دوستی کی بندش میں توسیع کی وجہ سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر وطن واپسی بھی تعطل کا شکار ہے۔

چیمبرآف کامرس کے حکام نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ باب دوستی کھلنے کی صورت میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر