
پاکستان کےوفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماد اظہرکانام عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیاہے۔
تفصیلات کےمطابق ورلڈ اکنامک فورم نےنوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کی ہےجس میں تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی حماداظہرکانام بھی شامل کیاگیاہے۔
عالمی اقتصادی فورم کی جانب سےجاری ہونےوالی فہرست میں حماداظہارکانام115نوجوان عالمی رہنماؤں کےساتھ شامل کیا گیا، انہیں ادارے کی جانب سےیہ اعزازکم عمروزیربننےاوراچھےاندازسےسیاسی خدمات انجام دینےپردیا گیا۔
بین الاقوامی ادارے کی جانب سےجاری ہونےوالی رپورٹ میں جنوبی ایشیائی رہنماؤں میں حماد اظہرکودوسرا نمبر دیا گیا ہےجبکہ مالدیپ کی پالیسی سیکرٹری شوناامیناتھ پہلے نمبر جبکہ بھوٹان کے اوگیان ڈورجی تیسرے نمبرپر ہیں ۔
علاوہ ازیں پاکستانی خاتون صحافی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔
اس حوالےسےوفاقی وزیرحماد اظہرکاکہناتھا کہ نوجوان عالمی رہنماکی فہرست میں نام شامل ہونامیرےلیےبہت فخرکی بات ہے۔
Honoured to have been selected as a Young Global Leader 2020 by World Economic Forum @wef @YGLvoices https://t.co/LenhoCwPxG
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 11, 2020
ڈبلیوای ایف کی جانب سےیہ اعزاز چالیس سال سےکم عمرایسےافرادکودیاجاتاہےجوسول سوسائٹی، ثقافت، کلچر، کاروبار یاسرکاری سطح پر اپنی صلاحیتوں کالوہا منوائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News