Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام گھبرانے کے بجائے وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈاکٹر ظفر مرزا

Now Reading:

عوام گھبرانے کے بجائے وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈاکٹر ظفر مرزا
پالیسی پر عمل درآمد

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عوام پریشان اور گھبرانے کی بجائے وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ وفاقی حکومت نے وائرس کے خلاف آگاہی مہم تیز کرتے ہوئے مختلف خصوصی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کثرت کے ساتھ ہاتھ دھوئیں کیونکہ یہی کورونا وائرس سے بچاﺅ کا بہترین راستہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ عوام صحت سے متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں اور ملک کے تمام بارڈرز کو بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا  وائرس کے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ۔

Advertisement

پاکستان میں کورونا کے 25 سے 30 مشتبہ کیسز ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اجلاس میں ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 4 کیسز  اورسکھر سے 13 مریضوں  کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 34 جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 50 کے قریب  پہنچ گئی ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کراچی  او  ر سکھر میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز کی تصدیق کردی  ہے۔

اجلاس  میں صوبے میں  تمام پارکس، تفریحی مقامات اور چڑیا گھر کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 4 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی ہو گی تاہم گھروں کی چار دیواری میں شادی بیاہ کی تقریبا کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ حکومت نے ملک میں کوروناوائرس کے پھیلائوکوموثرطریقے سے روکنے کے لئے اعلیٰ سطح کی ایک قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک میں کورونا وائرس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر