Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 82  کیسز کی تصدیق

Now Reading:

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 82  کیسز کی تصدیق
صوبہ سندھ اور پنجاب

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 82  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 884 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج  صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 82 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 21 مریض پنجاب میں جبکہ 61 سندھ کے میں سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 61  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 394 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 10 مریض سامنےآ گئے جبکہ تفتان سے آنے والے زائرین کے لیے  سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیسز آئے اور 1 کیس دادو میں رپورٹ ہوا ، متاثرہ شخص گزشتہ ہفتے ایران سے دادو آیا تھا ۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 134 ہو گئی ہے جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 260 تک جاپہنچی ہے۔

Advertisement

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 111 کیسز کی تصدیق

ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 3 مریض صحت یاب ہوئے ہیں،  جن میں سے 2 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے  جب کہ ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے ۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 21 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 246 تک پہنچ گئی جن میں سے 177 زائرین ، 52 لاہور، 2 ملتان، 3 راولپنڈی اور 4 گجرات، 3 جہلم، گوجرانوالہ 4،سرگودھا میں 1 مریضں میں وائرس کی تصدیقہوئی ہے ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب
قانونی طریقے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں ہے، وزیر داخلہ
تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عملدرآمد ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر