Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کا دور اب شروع ہونے والا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پاکستان پیپلزپارٹی کا دور اب شروع ہونے والا ہے، بلاول بھٹو
bilawal

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستان میں پیپلز پارٹی کا دور شروع ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ کے شمولیتی جلسے کے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان والے بھٹو شہید سے بی بی شہید اور صدر زرداری سے اب تک ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، میں بلوچستان تنظیم بالخصوص روزی خان کاکڑ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ بھٹو ازم کے پیغام کو گھر گھر پھیلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا دور اب شروع ہونے والا ہے جس کے بعد ہم نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کرنا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کرونا وائرس کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں لیکن وفاقی کٹھ پتلی حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے، وفاقی حکومت کی واحد دلچسپی اپنے کٹھ پتلی راج کو برقرار رکھنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی واحد دلچسپی ہماری آواز کو دبا کر ہماری جدوجہد کو روکنا ہے لیکن ہماری آواز کو دبانے اور جدوجہد کو روکنے کی کوشش پی ٹی آئی حکومت کی بھول ہے، ہم ایوب، ضیا اور مشرف کی آمریت سے نہیں ڈرے اس کے سامنے یہ کٹھ پتلی تو کوئی چیز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ تعالٰی پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے اس کٹھ پتلی کو گھر بھیج دیں گے اور ہمارے کے جیالے عوامی حکومت بنائیں گے، ہم ایک عوامی حکومت بنائیں گے جو غریب کی خدمت کرے گی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوکر آپ کے مسائل کو وفاق کے سامنے رکھوں گا کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے عوام کو سب سے زیادہ وسائل دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر روزگار، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ چاہئیے تو ایک بار پھر عوامی حکومت بنانا ہوگی، اگر آپ نے ہمیں موقع دیا تو ہم پھر ایسا نظام بنائیں گے کہ غریب ملکی معیشت اور سیاست کے فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں غریب عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اس ملک کے غریب عوام کے لئے آواز بنے ہیں، انہوں نے بڑے زمین داروں سے زمین لے کر غریبوں کو دلوائی اور مزدوروں کو صنعتوں کا مالک بنایا تھا کیونکہ پاکستان کے غریب عوام اس ملک کے حقیقی وارث ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر