
پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی رہنما و ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ درست ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمگیر خان نے ایک نجی ٹیو وی کے پروگرام میں با ت کرتے ہوئےکہا ہے کہ جو سندھ حکومت نے اقدامات کیے اس میں وفاقی حکومت کی حمایت تھی، اس بات پر تحفظات تھے کے عوام کو خوراک کی سپلائی متاثر نہ ہو۔
عالمگیر خان نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔
تحریک انصاف کے سیاسی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران نے ہدایت دی ہے کہ جہاں کورونا کیسز زیادہ آئیں وہاں سخت اقدامات کریں۔
عالمگیر خان نے کہا کہ ادویات اور خوراک کی سپلائی سے متعلق بحث کی گئی تھی، وزیراعظم لاک ڈاؤن کے دیگر پہلو بھی دیکھ رہے ہیں، لاک ڈاؤن سے پورے نظام میں مسئلہ کھڑا ہونا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News