Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی تقریب ملتوی، بلاول بھٹو کا اعلان

Now Reading:

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی تقریب ملتوی، بلاول بھٹو کا اعلان
ذوالفقار علی بھٹو

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب ملتوی کرتے ہوئے جیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 4 اپریل کو ہونے والی پی پی پی کا سالانہ اجتماع مؤخر کردیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام پر کہا ہے کہ کرونا وائرس کی صورت حال پر آگاہی کے حوالے سے میں نے اجلاس میں شرکت کی ہے جس کی پیش نظر سندھ حکومت کی آگاہی کے بعد ہر فرد کی حفاظت کے تناظر میں مجھے کچھ اہم اعلانات کرنا ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی تمام غیر ضروری و سیاسی سرگرمیوں کو معطل و مؤخر کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیالوں سے درخواست ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں، جیالے آگاہی پھیلائیں اور کمزوروں کی مدد کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں کے لئے سب سے اہم ہے کہ وہ سماجی دوری کی مشق کریں اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں اور مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیالوں کو اپنی حکومت کی کاوشوں پر اس کی سپورٹ بھی کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چار اپریل کو ہونے والی پی پی پی کا سالانہ اجتماع مؤخر کردیا گیا ہے اس لئے 4 اپریل کے حوالے سے عوام کو موبلائز کرنے کی تمام سرگرمیاں ملک بھر میں فوری طور پر بند کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت کا شکرگزار ہوں کہ وہ سب کچھ کررہے ہیں جو ان کے اختیار میں ہے، کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت تمام حکومتوں سے بہتر ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا طرز عمل دیگر صوبوں اور وفاقی سطح پر نظر آنا چاہئیے اور کہا ہے کہ میں وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وزیراعلی سندھ کی سفارشات کا فوری نفاذ کریں۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی تقریب ملتوی کردی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب 4 اپریل کو ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر