
شہباز تتلہ قتل کیس میں ملوث ملزم ایس ایس پی مفخرعدیل کوگزشتہ رات گلگت بلتستان سےگرفتارکرکےآج ماڈل ٹاؤن کچہری لاہورمیں پیش کیاگیا۔
لاہورپولیس کی جانب سے شہباز تتلہ قتل کیس میں ملوث ملزم ایس ایس پی مفخرعدیل کوماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیاگیاجہاں پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسےعدالت نے منظور کرلیا۔
اس سے قبل پولیس نےگزشتہ روزایس ایس پی مفخرعدیل کوایڈووکیٹ شہبازتتلا کےاغواء اورمبینہ قتل کیس میں گرفتارکرکےگلگت بلتستان سےلاہورمنتقل کیا،جہاں ملزم نے پولیس تحویل میں ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔
ذرائع کےمطابق ایس ایس پی مفخرعدیل نےاپنے ابتدائی بیان میں بتایاہےکہ شہبازتتلانےان کی پہلی بیوی سےمبینہ طورپرزیادتی کی جس کے بعد ہمارے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
مفخرعدیل کےمطابق شہباز تتلہ نے میری موجودہ بیوی سے بھی زیادتی کی کوشش کی،اس کے بتانے پرمیں انتقام کی آگ میں جلنے لگااور پھر شہباز تتلہ کے قتل کی منصوبہ بندی کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز تتلہ کے قتل کے بعد میں پہلے گوجرانوالہ پھر اسلام آباد اور پھرگلگت بلتستان چلا گیا۔
اس کے علاوہ زیرحراست عدیل مفخراورمقتول شہباز تتلہ کےمشترکہ دوست اسد بھٹی نے بھی دوران تفتیش ایسے ہی انکشافات کرتے ہوئےکہاتھاکہ مفخرعدیل نےشہباز تتلہ کواغواء کر کے قتل کیا اورلاش تیزاب کےڈرم میں گلا کرروہی نالے میں پھینک دی تھی۔
لاہورپولیس کاکہناہےکہ کیس کو حقائق کی روشنی میں میرٹ پردیکھاجارہاہے،واقعے میں ملوث ملزمان کےخلاف بلا امتیازکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہےکہ ایس ایس پی مفخر عدیل 12 فروری کی رات سےاچانک پُراسرارطورپرغائب ہوگئےتھے،جبکہ ان کے دوست سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہبازتتلہ 7 فروری کواغواء ہوئےتھے، پولیس نےدونوں کےمشترکہ دوست اسد بھٹی اورملازم عرفان کو حراست میں لے کر تفتیش کی اورپھرایس ایس پی مفخرعدیل کوگرفتارکیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News