Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

Now Reading:

سندھ پولیس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
فرنٹ لائن

کراچی  میں پولیس افسر بھی کروناوائرس‘‘ کا شکار ہوگئے  جس کے تصدیق ترجمان سندھ پولیس نے کردی ہے ۔

ترجمان سندھ پولیس  کے مطابق انسپکٹر یاسین گجرکاکوروناوائرس کاٹیسٹ مثبت آیاہے، یاسین گجرانویسٹی گیشن ساوَتھ میں خدمات انجام دےرہےہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے  کہ ضلع ساؤتھ انویسٹی گیشن میں تعینات کرونا کے مریض انسپکٹر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے آئسولیشن میں رکھ کر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انسپکٹر کا کروناٹیسٹ مثبت آیا اہلخانہ کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ملک میں کورونا وائرس کے آج 134 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 19  ، پنجاب میں 40 اور خیبرپختونخوا میں 57 ، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 16 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1335 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 24 ہو گئی

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 440 ، بلوچستان میں 131 ، خیبرپختونخوا میں 180 ،اسلام آباد میں 27  ، گلگت بلتستان میں 107  ، پنجاب میں 448 اور آزاد کشمیر میں 2  مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سندھ  حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 10 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد سندہ بھر میں کورونہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر