سپریم کورٹ آف پاکستان نےحقِ مہرکےمقدمےمیں خاتون فلک نگارکےحق میں فیصلہ دیتےہوئےانہیں ساڑھے 12 تولےسونااورآدھا گھربطورحق مہردینےکاحکم دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےججزپرمشتمل 2 رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےاپنےریمارکس میں کہاکہ عدالت فیملی مقدمات کوتسلی سےسن کرفیصلہ کرتی ہے،اگرحقِ مہرنہیں دےسکتےتوپھر شادی نہیں کرنی تھی۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےکہا کہ نکاح میں حقِ مہر لکھوا دیتے ہیں، پھرحقِ مہر نہ دے کرعدالت کی مشکلات بڑھادی جاتی ہیں، عدالت نےقرآنی آیات کو دیکھ کرفیصلہ دیا ہے۔
جسٹس قاضی نے یہ بھی کہا کہ قرآن کی آیات سے کوئی کیسے اختلاف کرسکتاہے،کہہ دیں کہ اجمل کی بیوی فلک نگارمسلمان نہیں۔
واضح رہےکہ محمد اجمل نامی شخص نےسوات میں فلک نگارنامی خاتون سے نکاح کیا تھا، فیملی کورٹ نےاجمل کوفلک نگارکو سوات میں گھراور 25 تولے سونا حقِ مہر میں دینے کا حکم دیا تھاجسےہائی کورٹ نے فیملی کورٹ کا یہ فیصلہ کالعدم قراردےدیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
