Advertisement
Advertisement
Advertisement

زہریلا کھاناکھانے سے200 افراد کی حالت غیر

Now Reading:

زہریلا کھاناکھانے سے200 افراد کی حالت غیر

صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ  کےگاؤں حبیب بگھیو میں ایک شادی کی تقریب میں  زہریلا کھانا کھانے سے 168 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لئے چانڈکا میڈیکل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل میں کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے گاؤں رحیم بوگھیو میں دوران تقریب کھانا کھانے سے 168   افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے جس کے بعد متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ان میں سے 5 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے سندھ فوڈ اتھارٹی اور ایم ایس لاڑکانہ سے رابطہ کیا اور سندھ فوڈ اتھارٹی کو چکن اور دیگر کھانوں کے نمونے چیک کرنے کی ہدایت کی۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے اسپتال میں لائے گئے 168 افراد میں سے 68 بچے ہیں، انہوں نے متعلقہ ایم پی اے سمیت دیگر افراد کو اسپتال پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 168 افراد کی چکن کھانے سے طبیعت خراب ہوئی، انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ تقریب کا کھانا پکانے والوں سے تحقیقات اور کاروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر