صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کےگاؤں حبیب بگھیو میں ایک شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 168 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لئے چانڈکا میڈیکل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل میں کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے گاؤں رحیم بوگھیو میں دوران تقریب کھانا کھانے سے 168 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے جس کے بعد متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ان میں سے 5 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے سندھ فوڈ اتھارٹی اور ایم ایس لاڑکانہ سے رابطہ کیا اور سندھ فوڈ اتھارٹی کو چکن اور دیگر کھانوں کے نمونے چیک کرنے کی ہدایت کی۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے اسپتال میں لائے گئے 168 افراد میں سے 68 بچے ہیں، انہوں نے متعلقہ ایم پی اے سمیت دیگر افراد کو اسپتال پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 168 افراد کی چکن کھانے سے طبیعت خراب ہوئی، انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ تقریب کا کھانا پکانے والوں سے تحقیقات اور کاروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News