
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بلاول نے بچپن میں کرپشن کے بڑے کارنامے سرانجام دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں ووٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ کرائے کے لوگ لا کر چھوٹے چھوٹے جلسے کرتے ہیں، بلاول ہمیں جمہوریت کا درس دیتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سندھ کے صحافی عزیز میمن کے قتل کی 4 روز تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، بلاول بھٹوزرداری کے منہ سے آزادی صحافت کی بات زیب نہیں دیتی۔
انھوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے ایان علی کے ذریعے کرپشن کو ایجاد کیا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا مشہود پر خود کرپشن کے بڑے بڑے الزامات ہیں، شہباز شریف کے دور میں سوا سات لاکھ بچے سکولوں سے باہر نکلے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News