Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے بارڈرکھولنے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے بارڈرکھولنے کا فیصلہ

حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے طور خم اور چمن بارڈر کو ہفتے میں دو دفعہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اس بارے میں بتا یا ہے کہ  500 پاکستانی طورخم بارڈر اور 300 چمن بارڈر کے ذریعے لائے جائیں گے۔

معید یوسف نے کہا کہ واپسی پر مسافروں کو 48 گھنٹے تک قرنطینہ کیا جائے گا، تمام مسافروں کو ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا ہو گا، ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو ہسپتال میں رکھا جائے گا، پالیسی زمینی راستے سے داخل ہونے والے پاکستانیوں پر بھی لاگو ہوگی۔

انھو ں نے مزید بتا یا کہ 6 ہزار پاکستانیوں کو مختلف ممالک کے ذریعے اگلے ہفتے تک لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر