
سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پی پی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ کے خصوصی بنچ نے پیپلز پارٹی رہنما کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ ریفرنس کے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی، خورشید شاہ کی کچھ عرصہ قبل نیب عدالت کی جانب سے ریفرنس میں دی گئی ضمانت بھی رد کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News