Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، مشعال ملک

Now Reading:

اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، مشعال ملک
ریاست جموں و کشمیر

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کرونا کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

 حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ بھارتی فورسز نے کلگام میں گھروں کا محاصرہ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، گزشتہ 6 دنوں میں بھارتی فورسز نے 16 کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کردیا۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں، اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز کرونا وائرس کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے۔

Advertisement

عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، مشعال ملک

واضح رہے اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا  تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد نریندر مودی نے بھارت میں بھی مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے یہ بھی کہا  تھا کہ بھارت میں مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے اور ہندوستان میں نہ صرف اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے بلکہ اقلیتوں کے خلاف باقاعدہ قانون سازی بھی ہو رہی ہے۔

مشعال ملک  کا مزید کہنا تھا کہ یسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، تحریک کو کچلنے کے لیے یسین ملک کے تیس سال پرانے کیس کھولے جارہے ہیں جبکہ کل یسین ملک کو اسٹریچر اور ڈرپ لگا کر جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر