حساس اداروں نے چھاپہ مار کر کراچی یونیورسٹی میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘نیٹ ورک کے گرفتار دہشتگرد شاہد متحدہ کی نشاندہی پر حساس اداروں نے کراچی یونیورسٹی میں کارروائی کرکے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں کی گئی جس میں ایک مشین گن 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملک کے خلاف ذہن سازی کا لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر ،نقشے اور چیک بکس بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کارروائی جے آئی ٹی میں انکشافات کے بعد کی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزمان کے زیراستعمال آئی پی کی جانچ پڑتال کر لی ہے جبکہ ای میل ریکارڈ اور ڈیٹا بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کو بھارت سے تخریب کاری کے لیے ہدایات ملتی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ماجد نے گروہ کے سرغنہ شاہد متحدہ کی ہدایت پر اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں اپنا آفس بنا رکھا تھا ۔
ملزمان شاہد متحدہ ،عادل انصاری اور ماجد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے اور وہاں تلاشی لی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ شہر میں دہشتگردی کی واردات میں استعمال ہونا تھا۔حساس ادارے نے شاہد متحدہ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
ایس آئی یو پولیس اور ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر تے ہوئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News