Advertisement

شیخ رشید نے جہانگیر ترین کو مشورہ دے دیا

شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کسی کو نہیں نکالا، عہدوں کی تبدیلی ہوئی ہے، 25 اپریل کو رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا کون ملوث تھا، جہانگیر ترین کومشورہ ہے وہ پی ٹی آئی سے وابستہ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم کرنے کے امکانات کم ہیں، جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں اور رہیں گے، میں نہیں سمجھتا جہانگیر ترین اور عمران خان میں فاصلے بڑھ جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا قلی کے سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، قلی 8171 پر میسج کر کے 12 ہزار روپے حاصل کرسکیں گے، ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر دیں گے، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اجازت دی تو 20 ٹرینیں چلاسکتے ہیں، مغلپورہ ورکشاپ سے کورونا کا کیس سامنے آیا ہے، ورکشاپ لاہور میں 10 ہزار مزدور کام کرتے ہیں جسے 12 اپریل تک بند کر دیا ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، 50 سال سے زائد عمر کے مزدور درخواست دے کر چھٹی پر جاسکتے ہیں، مزدوروں نے کوچز کو ٹھیک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محنت کش اللہ کےدوست ہیں، اللہ کےدوستوں کو سلام، مریم نواز
کراچی میں شدید گرمی کب تک رہے گی؟
یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام
Next Article
Exit mobile version