Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی کی مشین سے کورونا وائرس کا علاج

Now Reading:

ڈینگی کی مشین سے کورونا وائرس کا علاج
جینوم سیکونس

کراچی میں سب سے پہلے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے اور صحتیاب ہونے والے نوجوان یحییٰ جعفری نےمہلک بیماری کے علاج کے لیے اپنا پلازما عطیہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یحییٰ جعفری نے کورونا کے علاج کے لیے اپنا پلازما عطیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے مجھے اس بیماری سے شفا ملی،یہ وائرس کچھ ہی عرصے میں تاریخ بن جائیگا لیکن ہماری کوشش یاد رکھی جائیگی۔

اس موقع پر یحییٰ نے پاکستانی قوم کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ سب صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، امید ہے کہ یہ وائرس جلد ختم ہو جائیگا۔

باہمت نوجوان کا کہناتھا کہ میری وجہ سے اگر ملک کو کوئی فائدہ ہو تو میں حاضر ہوں۔

اس موقع پریحییٰ کا علاج کرنے والے ڈاکٹرثاقب انصاری نے کہا کہ ہمیں حکومت سے کوئی پیسہ نہیں چاہیے،جو مشینیں ڈینگی کے علاج میں کام کرتی ہیں وہ ہی کورونا میں کام کرتی ہیں، ہم حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر انصاری کا کہناتھا کہ کورونا کے 90 فیصد متاثرین میں پلازمہ کی ضرورت نہیں پڑھتی۔

یحییٰ جعفری کی کاوشوں کوسراہتےہوئے قومی کرکٹر رومان رئیس نے کہا ہے کہ سب سے پہلے یحییٰ جعفری کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس  طرح ہم نےچیئمپنز ٹرافی جیتی ہے اسی طرح ہم وبا سے احتیاط اور حکومتی اقدامات پر عمل کرکے کورونا سے جیتیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر