
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے قوم کو خوف سے بچانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ہر سوچ اور مکتبہ فکر کے افراد کا تعاون درکار ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں امام، خطیب اور موذن کا بھی اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل پر تحفظات ہیں اور صدرمملکت نے کل خط میں تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ مساجد کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے۔ امید ہے تمام مساجد کی انتظامیہ اپنا کردار مزید موثر بنائے گی اور 20 نکاتی معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے قوم کو خوف سے بچانا ہے۔ جس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے مخصوص علاقے کو سیل کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ مکمل لاک ڈاوَن کی طرف جائیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے تحفظات پر تمام صوبائی حکومتیں اور ادارے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی طور پر آئیسولیشن کے شکار قائد حزب اختلاف سیاسی حملے کر رہے ہیں اور ہمیں مجبوراً تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے جبکہ وزیر اعظم بار بار دہرا چکے ہیں کورونا پر سیاست نہیں کرنی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News