
قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرواز پی کے 9814 کے ذریعے 136 مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔
دوسری ترجیح وہ پاکستانی ہیں جنکے ویزہ ایکسپائر ہو چکے ہیں۔
تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم طلبہ کوواپس لانا ہے۔
مسافروں اورعملے کے 11ارکان کو ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم خون کے نمونے ہوٹل میں لیے جائیں گے۔
ٹیسٹ منفی آنےوالے مریضوں افراد کوگھرجانے کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ عراق کے مختلف شہروں سے 136 پاکستانی بغداد میں جمع ہوئے ہیں جن کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News