Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اجمل وزیر

Now Reading:

ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اجمل وزیر
بیڈز

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی ضرور کی گئی ہے لیکن ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا پشاور کے مختلف بازاروں میں حجام اور سیلون شاپس کا دورہ کیا  اور دوسرے میں شاپس میں حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، جائزہ لینے کے بعد مشیر اطلاعات کا میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی ضرور کی گئی ہے لیکن ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان کے واضح احکامات ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاون کیا جائیگا لیکن ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں لاک ڈاون میں مزید نرمی بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر حجام اور سیلون شاپس کا دورہ کررہا ہوں اور ایس او پیر پر عمل درآمد کا جائزہ لے رہا ہوں جبکہ یاد رہے کہ حجام اور سیلون شاپس کو حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہفتے میں تین دن جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر سے جمعہ تک دیگر دکانوں اور بازاروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور  مختلف دنوں میں مختلف کاروبار کھولنے کا مقصد بیک وقت بازاروں میں رش اور جم غفیر سے بچنا ہے۔

Advertisement

اجمل وزیر نے بتایا کہ لاک ڈاون میں نرمی بھی غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے لیکن  عوام اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ جس طرح انہوں نے لاک ڈاون میں حکومت کا ساتھ دیا ہے اسی طرح ایس او پیز پر عمل درآمد میں بھی حکومت کا ساتھ دیں۔

اجمل وزیر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کو میں یہاں سے بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ٹھنڈے ڈرائنگ روم سے باہر نکل کر ہماری طرح بازاروں کا دورہ کریں تو پتہ چلے گا کہ مکمل لاک ڈاون کیا چیز ہے اور اسکے نقصانات کیا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر