
حکومت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام سفری پابندی کی فہرست میں درج کرنے پر غور کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ زیر غور ہے اور شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج ہونا چاہیئے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے زیر غور ہے۔
وزیر اطلاعات کا اس سلسلے مین مزید کہنا تھا کہ ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن اپوزیشن لیڈر نئے انتخابات کی بات کررہے ہیں ،کیا ان میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ نئے انتخابات کا مطالبہ کرسکیں؟۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News