
تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہا ہے کہ کراچی کو اپنا حق ملنا چاہیے ، کراچی میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں نجیب ہارون نے وزیراعظم کو کراچی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلیکراچی کو اپنا حق ملنا چاہیے ، نجیب ہارون نے کہا کہ کے فور سمیت متعدد منصوبے التوا کا شکار ہیں لہذا وزیراعظم صاحب ان منصوبوں کا نوٹس لیں۔
نجیب ہارون نے یہ بھی کہا کہ کابینہ میں موجود کراچی کے ایم این ایز ہماری نمائندگی نہیں کرتے، کابینہ میں نان الیکٹڈ لوگوں کی شمولیت نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعظم سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات
تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب پیراشوٹرز کا راستہ روک کر حقیقی کارکن کو اس کا حق ملنا چاہئے۔
نجیب ہارون کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر ایم این ایز میں سے کسی ایک کو کابینہ میں نمائندگی دی جائے جبکہ مطالبات تسلیم ہونے تک استعفی کے فیصلے پر قائم ہوں پارلیمنٹ کا کوئی سیشن اٹینڈ نہیں کروں گا۔
تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو انصاف کی راہ پر گامزن رہنے میں ہم سب کی بھلائی ہے جبکہ عوام کی نظریں ہم پر ہیں ہمیں کچھ کرکے دکھانا ہے۔
وزیراعظم نے نجیب ہارون کے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے مطالبات درست ہیں جائزہ لے کر مطالبات پورے کریں گے۔
یا رہے اس سے قبل نجیب ہارون نے 16 اپریل کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔
کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب نجیب ہارون نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا۔
نجیب ہارون نے کہا تھا کہ انہیں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے 20 ماہ کا عرصہ ہوگیا لیکن اس دوران نہ اپنے حلقے کے لئے کچھ کر سکے اور نہ ہی شہر کراچی کے لئے انہوں نے کوئی قابل قدر کام کیا ہے، اس لئے میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عہدے پر مزید رہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News