سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈئیر بلاول آپ کے مطلوبہ نمبر سے ابھی رابطہ ممکن نہیں ،تین سال بعد کوشش کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد پھر پی ٹی آئی کی گورنمنٹ آئے گی اور آپ لوگوں کو پھر پانچ سال انتطار کرنا ہوگا۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ بلاول کی پریس کانفرنس نے ایک بار پھر مایوس ہی کیا ہے۔ سیاسی بیان بازی کو روک کر کام پر توجہ دیں، کام سندھ حکومت کچھ کرتی ہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے کام نہ کرنے کی وجہ سے اٹھاوریں ترمیم پر غور کرنا ہوگا ، سندھ حکومت کو دیہی آبادی کی کوئی فکر نہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سندھ حکومت کبھی لیاری کی عوام کو دیکھنے تک نہیں گئی۔جھوٹ بولنا چھوڑ دے اور کام پر توجہ دیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
