
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، ہم نے لاک ڈاؤن کھول دیا، ہم نے مارکیٹس کھول دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کورونا نے تمام ترقی یافتہ ممالک کو بے بس کر دیا، آج دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور کورونا کے سامنے بے بس ہے، آج سپر پاور کا بھی نظام صحت لڑکھڑا رہا ہے، قوموں کی طاقت صرف اسلحہ اور ایٹمی ہتھیار نہیں ہوتے، دنیا نے وبا سے مقابلہ کرنے کا نیا راستہ پیش کیا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا نے کورونا کے پھیلنے کے ذرائع بند کیے، احتیاطی تدابیر اختیار کیں، ماہرین کا کہنا ہے کورونا مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، حکومت کو جو اقدامات کرنے چاہیئے تھے وہ نہیں کیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، ہم نے لاک ڈاؤن کھول دیا، ہم نے مارکیٹس کھول دیں، سڑکوں پر اجتماع کی اجازت دے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News