Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں کل کیسز کی تعداد 8189 ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

سندھ میں کل کیسز کی تعداد 8189 ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں  کل کیسز کی  تعداد 8189 ہوگئی ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 307 نئے کیسز اور 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد متاثرین کے اعتبار سے یہ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔

صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات 148 ہو گئی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ گھنٹوں کے دوراں کورونا کے باعث اموات کی تعداد11 ہوگئی جبکہ ہم نے 2250 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 307 کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک  اب تک 68873 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کل کیسز کی تعداد 8189 ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج 42 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد کل صحتیاب ہونے والوں تعداد 1671 ہوگئی ہے۔

Advertisement
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 11 اموات کے ساتھ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے جبکہ 6370 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 5139 گھروں پر ہیں، آئیسولیشن مراکز میں 736 جبکہ اسپتالوں میں 495 مریض زیرعلاج ہیں، 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 497 ہوگئی

ادھر صوبہ پنجاب میں اب 8133 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 144 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 21 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور 8189 متاثرین کے ساتھ سندھ اب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے جس کے بعد اب صوبے میں لاک ڈاؤن 19 مئی تک جاری رہے گا۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق اسلام آباد میں طبی عملے کے 50، پنجاب میں 102، سندھ میں 97، صوبہ خیبر پختوںخوا میں 123، بلوچستان میں 107، کشمیر میں چار اور گلگت بلتستان میں 20 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر