
قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان مکمل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ائیرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے لیے سلاٹ مختص کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گی۔
پی آئی اے بوئنگ ٹرپل 777 طیارہ بغیر مسافروں کے امریکہ جائے گا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی ایک ماہ میں 12 پروازیں امریکہ کے لیے شیڈول کی گئی ہیں جو واشنگٹن، شکاگو، نیو جرسی کے لیے آپریٹ ہوں گی۔
پی آئی اے نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی شیڈول سے آگاہ کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News