Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دئے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے اور تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا، انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرے گا لیکن ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3730 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد آج 537 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو ٹیسٹوں کا 14.4 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک 95053 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 12017 کیسز آئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے، اللہ پاک انتقال کرنے والوں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر دے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک 200 مریض کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ آج 68 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2149 ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ 537 کیسز میں سے 432 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ملیر میں 142، وسطی میں 62 اور شرقی میں 61 نئے کیسز سامنے آئے، جنوبی اور کورنگی میں 58-58 جبکہ غربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

 سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ سکھر میں 22، شکارپور میں 19اور قمبرشہداد کوٹ میں 11 نئے کیسز ظاہر ہوئے، ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4-4 مزید کیسز آئے، جیکب آباد 3، سجاول 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر