Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزدوروں کے عالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام

Now Reading:

مزدوروں کے عالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام
imran

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکم مئی مزدوری کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔

 یوم مزدور کے موقع  پروزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنےو الے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔ ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کے اعتراف کا احترام انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مربوط نظام تیار کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے لوگوں کی صحت پر اثرات مرتب کیے ہیں۔ صنعتی شعبے کی بندش سے مزدور طبقے پر براہ راست اثر پڑا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔

حکومت نےمزدوروں کیلیے200ارب کا مالی پیکج مختص کیاہے، حکومت نےپیشہ ورانہ تربیت،مہارت سےمتعلق پروگرامز کا آغاز کیاہے، بہتر ہنر سےمزدوروں کو ملک، بیرون ملک ملازمت کے مواقع میسرہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر