
قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کو کل پھر طلب کر لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہبازشریف کو کل بروز سوموار بتاریخ 4 مئی کو لاہور آفس میں طلب کیا ہے۔
ن لیگ کے مرکزی صدر کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ دن12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہباز شریف کو پہلے بھی 2بار طلب کیا گیا تھا لیکن وہ ملک میں ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو دستاویزات جمع کرائی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News