
چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے، وزیر اعظم ایون میں موجود نہیں ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہی وزیر صحت ہیں لیکن وہ اجلاس میں موجود نہیں ہیں۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہر بحران قیادت کی اصلیت سامنے لاتا ہے۔کورونا وائرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانس سمیت پاکستانی وزیر اعظم کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے حکومت کو کورونا پر تعاون کی پیشکش کی تھی۔ وزیر اعظم جو وزیر صحت بھی ہیں آج یہاں ایوان میں بتاتے۔ وزیر اعظم کو پاکستان کا وزیر اعظم بننا چاہئے تھا مگر وہ صرف پی ٹی آئی کے وزیر اعظم بنے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحت پر بات کرنے کی بجائے سندھ اور اٹھارہویں ترمیم کو نشانہ بنا ڈالا۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کورونا وائرس سے گیارہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ شہید ہوچکا ہے۔ سندھ نے سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے ، اب ہم پانچ ہزار ٹیسٹ کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ اور کے پی کے نے اپنے ذرائع سے ٹیسٹ کرنا بڑھائے ہیں۔ وفاقی حکومت نے دو لیبارٹریاں دینا تھیں لیکن نہیں دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News