
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے ، میں بھارت کی مدد کے لیے تیار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 34 فیصد خاندان کو جان بچانے کا مسئلہ ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں کی مدد کے لیے بھارت کے ساتھ ہماری حکومت کے پلان کی تفصیلات شیئر کرنے کو تیار ہوں ۔ہمارے پروگرام کی شفافیت کی تصدیق بین الاقوامی سطح پر ہورہی ہے۔
Our govt successfully transferred Rs. 120 billion in 9 weeks to over 10 million families in a transparent manner to deal with the COVID19 fallout on the poor.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 11, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے کامیابی سے 9 ہفتوں میں 120 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے ہیں ۔کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ خاندانوں کو شفاف انداز وطریقے سے امداد فراہم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News