Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتیاط نہ کرنے کے نتائج بھیانک ہوتے جا رہے ہیں، مراد علی شاہ

Now Reading:

احتیاط نہ کرنے کے نتائج بھیانک ہوتے جا رہے ہیں، مراد علی شاہ
احتیاط

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کی پیش نظر اپنی حفاظت کے طور پر احتیاط کریں کیونکہ احتیاط نہ کرنے کے نتائج بھیانک ہوتے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس پر سندھ کی روزمرہ کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے عوام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام احتیاط کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج کورونا کےمزید 48 مریض انتقال کرگئے اور 48 مریضوں کا انتقال سندھ میں اب تک سب سے بڑا عدد ہے جبکہ ابتک کورونا کے باعث 964 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں آج بہت ہی تکلیف محسوس کر رہا ہوں، اللہ پاک ان کے ورثا کو صبر دے۔

 ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11044 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2286 کیسز رپوٹ ہوئے اور ابتک 340487 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 62269 مریض سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 2286 کیسز میں سے 1395 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 462، ضلع جنوبی 335 اور ضلع وسطی میں 197 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع غربی 177، کورنگی 116 اور ملیر میں 108 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد 106، خیرپور 72، گھوٹکی 64 اورنوابشاہ میں 59نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاڑکانہ 43، کشمور 28، جامشورو 26 او دادو میں 22 نئے کیسز سامنے آئے، سانگھڑ میں 20، جیکب آباد 14، ٹھٹھہ 8 اور ٹنڈہ الہیار میں 7 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر