Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائیکورٹ، اسٹیل ملز ملازمین کی درخواست پر سماعت

Now Reading:

سندھ ہائیکورٹ، اسٹیل ملز ملازمین کی درخواست پر سماعت
اسٹیل ملز

 سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے زریعے  9350 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین کو  ملازمت سے فارغ کرنے سے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جون کو جواب طلب کرلیاجبکہ اسیٹل مل کے ملازمین کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے باہر حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا

دوران سماعت درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کے سپریم کورٹ نے 2006 میں اسٹیل ملز کی پرائیویٹائزیشن کے لیے اصول واضع کیے تھے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسٹیل ملز کو پرائیویٹ کرنے سے پہلے معاملہ کونسل آف کامن انٹرسٹ(سی سی آئی)  میں لایا جائے گا ۔

 وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو پرائیویٹ کرنے کے لیے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی(ای سی سی)  میں فیصلہ کیا ہے اسٹیل ملز ملازمین کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت گولڈن ہینڈ شیک کے زریعے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہذا وفاقی حکومت کو اسٹیل ملز اور ملازمین سے متعلق غیر قانونی اقدام سے روکا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کے اسٹیل ملز کے معاملے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ہےاور اس پر 9 جون کو سماعت کیلئے بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

Advertisement

 سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے  بعد سندھ ہائیکورٹ اس درخواست کی سماعت کرنے کا مجاز نہیں ہوگا جس پر درخواستگزار  کے وکیل رشید رضوی نے موقف اختیار کیا کے سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے مگر یہ معاملہ ملازمین کی برطرفی کا ہے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے عدالت خود پوچھ سکتی ہے۔

اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان اسٹیل مل کی پرائیویٹائزیشن اور ملازمین کو فارغ کرنے کا معاملہ پر اسٹیل مل کے ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کے حکومت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی جس پر پولیس اور کورٹ اسٹاف نے اسٹیل ملز ملازمین کو ہائیکورٹ کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر