Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 24 ارب 85 کروڑ 59 لاکھ 86 ہزار روپے کا بجٹ منظور

Now Reading:

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 24 ارب 85 کروڑ 59 لاکھ 86 ہزار روپے کا بجٹ منظور

میئر کراچی وسیم اختر نے سال  2020 – 21 کا چوبیس ارب پچاسی کروڑ کا بجٹ پیش کیا جو اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باوجود منظور کرلیا گیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا آئندہ مالی سال 2020-21 کے لئے  24 ارب 85 کروڑ 59 لاکھ 86 ہزار روپے کا میزانیہ کے ایم سی کونسل میں پیش کیا تو دوران تقریر اپوزیشن کی جانب سے شورشرابا شروع کردیا گیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے عباسی اسپتال میں کرونا کے مریضوں کے مفت علاج کا عندیہ دیا تو اپوزیشن کی جانب سے جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگائے گئے اس دوران پیپلزپارٹی کے اپوزیشن لیڈر کرم اللہ وقاصی نے بجٹ کو پھاڑ کر شدید احتجاج کیا۔

بجٹ اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن اور میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن بھی موجود تھے ۔

ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس / کاموں کا تخمینہ 4 ارب 38 کروڑ 77 لاکھ 45 ہزار روپے جبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اخراجات کا تخمینہ  2 ارب 50 کروڑ 5 لاکھ روپے لگایا گیا ہے،  میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے لئے 5097.242 ملین روپے، پینشن فنڈ اور دیگر متفرق اخراجات کے لئے 5855.600 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

Advertisement

میونسپل سروسز کے لئے 3499.033 ملین، محکمہ انجینئرنگ کے لئے 2805.431 ملین روپے رکھے گئے ہیں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن کیلئے 380.465 ملین، فنانس اینڈ اکاؤنٹس (ایم یو سی ٹی) کے لئے 368.921 ملین روپے مختص کئے ہیں محکمہ فائر بریگیڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لئے 1876 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 120 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ فنڈزکی کمی سے 400 ترقیاتی اسکیمیں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ 300 اسکیموں پر کاموں کا باقاعدہ آغاز نہیں ہوسکا۔

سالانہ ترقیاتی فنڈز کی مد میں حکومت سندھ کی جانب سے2016-17 میں 5000 ملین روپے مختص کئے گئے لیکن کے ایم سی کو 4100 ملین روپے دیئے گئے ہیں، اسپتالوں کے لئے 100 ملین روپے مالیت کے وینٹی لیٹرز اور 100 ملین روپے کے طبی آلات خریدے جائیں گے۔

آئندہ مالی سال کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں، سیوریج لائن، پلوں اور چورنگیوں کی مرمت وبحالی کے لئے680 ملین روپے رکھے ہیں جبکہ ریونیو ڈپارٹمنٹس بشمول لینڈ انفورسمنٹ، اسٹیٹ، کچی آبادی، پی ڈی اورنگی اور چارجڈ پارکنگ کے لئے 1150.729 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

مالی سال 2020-21 ء کے دوران متوقع ریونیو میں حکومت سے ملنے والی گرانٹ 13,188.437 ملین روپے شامل ہیں۔

کے الیکٹرک پر کے ایم سی کے واجبات کی مد میں 4,409.040 ملین روپے اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی سے 2,500.500 ملین روپے متوقع ہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں شہریوں کی سہولت کے لئے مفت کورونا وائرس ٹیسٹ سروس کا آغاز اور جدید لیبارٹری قائم کردی ہے، قبرستانوں میں گورکنوں کو خصوصی حفاظتی لباس مہیا کئے گئے تاکہ ان قبرستانوں میں تدفین کا عمل بغیر کسی رکاوٹ جاری رہےگا۔

Advertisement

کڈنی ہل پارک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو دیا جانے والا خوبصورت تحفہ ہے جسے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر