Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

Now Reading:

دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت
دہشتگردی

دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں  مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت  کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ آج بھی بھارتی افواج نے کشمیری نوجوان کو شہید کیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

عائشہ فاروقی نےکہا کہ   لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔بھارتی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ بھارت کی حالیہ کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  اسلامی تعاون تنظیم کی رابطہ کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔

عائشہ فاروقی نے بتایا کہ  سیکرٹری جنرل او آئی سی نے عالمی برادری سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ  بھارتی افواج نے ابھی تک چھ ماہ میں 1440 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں  کی ہیں۔ہم قابض بھارتی افواج کی نہتے شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  ہم بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستانی سفارت کار بین الاقوامی کنونشنز اور قوانین کے اندر رہ کر کام کر رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر