
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حملے کو ناکام بنانے والے ہمارے قابل فخر ہیرو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اورترقی کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد رہیں گے۔
واضح رہے کہ 4 دہشتگردوں نے آج صبح کراچی سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News