Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کا اپنے سعودی ہم منصب سے رابطہ

Now Reading:

وزیر خارجہ کا اپنے سعودی ہم منصب سے رابطہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے سعودی ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود کہتے ہیں کہ نہتے کشمیری کورونا وبا کے باعث دوہرا لاک ڈاؤن برداشت کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کورونا وبائی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں دونوں ممالک کے مابین متعدد شعبوں میں اسٹرجیک شراکت داری میں اضافہ خوش آئند ہے۔

وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں کورونا وبا کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے  دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوتے سعودی حکومت کی جانب سے اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیئے گئے بروقت اقدامات کی تعریف کی گئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدام اٹھا رہا ہے۔

Advertisement

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے کورونا وبا کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے، سعودی حکومت کی طرف پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری کورونا وبا کے باعث دوہرا لاک ڈاؤن برداشت کر رہے ہیں بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے80 لاکھ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کو فوری طور پر اس اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہیئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کی جانب سے طیارہ حادثہ کے حوالے سے تعزیتی پیغام اور اظہار ہمدردی پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا، دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات؛ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا
وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرکی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز
پاکستان نےدوسرے ٹی20میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر