
شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا شوگر مافیا کے خلاف کاروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نےسماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کر تے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا شوگر مافیا کے خلاف کاروائی ہوگی ،وزیراعظم کا وہ وعدہ جلد پورا ہوگا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بنی گالہ میں اسی پر آج اہم اجلاس ہوگا، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس بھی ہوگی ۔
Pm Imran khan promise,to go after those who patronised & benefited sugar mafia by fleecing public at large, soon to be fulfilled . A very important meeting to be held today in Banigala followed by a press conference.
Advertisement— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 7, 2020
سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی صورتحال کے حوالے سے عوام کو مکمل باخبر رکھا۔
این سی او سی میں جتنے فیصلے ہوئے اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شریک تھے، کچھ جماعتیں اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہیں، اور یہ وفاق کے اقدمات کو متازع بنانا چاہتی ہی، حکومت کرونا سے کامیابی سے نمٹ رہی ہے پیپلز پارٹی کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News