Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادویات، آٹا، چینی اور پیٹرولیم مافیاز حکومت چلا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

ادویات، آٹا، چینی اور پیٹرولیم مافیاز حکومت چلا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ادویات، آٹا ، چینی اور پیٹرولیم مافیاز مل کر حکومت چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  صدر پی پی پی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے پیٹرول مہنگا کرکے غریبوں پر مہنگائی کا نیا بم پھوڑ دیاہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 25 روپے اضافہ کرکےآئل مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ حکومت نے ہتھیار ہی ڈالنے تھے تو پھر مافیا سے لڑنے کا اعلان کیوں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مصنوئی قلت سے عوام کو تنگ کروایا گیا تا کہ پیٹرول دوبارہ مہنگا کیا جا سکے۔ لگ رہا ہے جیسے آٹا ،چینی،آئل اور بجلی مافیاز مل کر یہ حکومت چلارہے ہیں۔

صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے کہا کہ مافیاز کو لگام دینے کا اعلان کرنے والوں کو ہر مافیا کے سامنے جھکنا پڑا۔ تبدیلی سرکار کے عوام کو ریلیف دینے کے سب دعوے ہوا میں اُڑگئے۔

Advertisement

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کی زندگی سہل ہونے کے بجائے دن بہ دن اور کٹھن ہوتی جا رہی ہے ۔ ملک اناڑی کپتان اور نااہل ٹیم کی مزید تباہ کاریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ  حکومت عوام کی سہولت کے لیے جلد مثبت اقدام لے ورنہ اسے گھرجانا ہوگا ۔ حکومت کا یہ طریقہ کار نہ عوام برداشت کریں گے اور نہ سیاسی جماعتیں براداشت کر سکتی ہیں۔

صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے کہا کہ اسی طرح ملک کو چلانے کی کوشش کی گئی تو حالات بگڑ جائیں گے،  ملک ایسے نہیں چل سکتا ۔حکومت کو قیمتیں واپس لینا ہوں گی ۔

 انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی یہ حکومت ملک اور عوام کے ساتھ کرنا کیا چاہتی ہے، جب قیمتیں کم کیں تو اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے نہیں دیے گئے ،اب قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا ایک نیا سونامی لایا گیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کورونا کے ستائے عوام پر مہنگائی کا بوجھ حکومت کو بھاری پڑے گا۔ عوام کو جو بارہ ہزار کی نام نہاد امداد دی تھی وہ سود سمیت واپس لی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر