
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے دنیا ہمارے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا وژن کی تعریف کر رہی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ کورونا میں ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو بارہ بارہ ہزار روپے دیئے گئے۔ دنیا میں ہمارے وزیر اعظم کے کورونا وژن کی تعریف ہورہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ امریکہ میں کورونا کے باعث چالیس ملین لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں۔
علی زیدی نے کہا کہ کورونا کے دوران اگر کسی ترقی پذیر ملک نے شرح سود کم کی ہے تو وہ پاکستان ہے جبکہ ٹڈی دل اور کورونا کے باوجود نو ماہ میں 17فیصد ٹیکس زیادہ اکٹھا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران پاکستان اور بھارت کی معیشت کا موازنہ کرلیں۔ پاکستان کی معیشت 0.4فیصد جبکہ بھارت کی 0.45فیصد گری ہے۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم اور دوسری جماعتوں کے وزیر اعظم جب باہر جاتے تھے تو ان کے اخراجات کا تقابلی جائزہ لے لیں۔
علی زیدی نے کہا کہ میں خود لندن گیا تھا ، ایک دن تقریر کرکے واپس آگیا۔مجھے بتایا گیا کہ پہلے وزرا آتے تھے تو کئی کئی ہفتے رہتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News